سول سوسائٹی کی جناح ہاؤس میں شمعیں جلا کر پاک فوج سے یکجہتی

سول سوسائٹی کی جناح ہاؤس میں شمعیں جلا کر پاک فوج سے یکجہتی
کیپشن: Civil Society stands in solidarity with Pakistan Army by lighting candles at Jinnah House

ایک نیوز : لاہور میں سول سوسائٹی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شمعیں روشن کرکے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 چیئرمین نیشنل ریفارمز موومنٹ بریگیڈئیر نادر میر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں اور قوم کے اتحاد ہی سے ہم ملک کا دفاع کر سکتے ہیں۔

جناح ہاؤس میں تباہی کے دل سوز مناظر دیکھنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ اس تاریخی عمارت کو جلانے والے عناصر کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا، قوم کے دل پاک فوج کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو شر پسند عناصر نے جناح ہاؤس لاہور کو آگ لگا کر خاکستر کردیا تھا، جناح ہاؤس کے در و دیوار تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔