ایک نیوز :حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ، پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 77 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفیکشن کے مطابق پٹرول آئندہ 15 روز کیلئے 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا، ڈیزل آئندہ 15 روز کیلئے 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق 16 مارچ سے 31 مارچ تک کے لیے ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا ہے۔