حکومتی امور نمٹانے کے لئے پنجاب کا بینہ کی تین اہم کمیٹیاں تشکیل

Mar 15, 2024 | 22:09 PM

ایک نیوز : حکومتی امور نمٹانے کے لئے پنجاب کا بینہ کی تین اہم کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق مالی امور نمٹانے اور بجٹ کی تیاری کے لئے کا بینہ کمیٹی فنانس قائم کی گئی ہے ، وزیر اعلی مریم نواز  کمیٹی فنانس کی چیئرپرسن ہوں گی جبکہ مریم اورنگزیب اور مجتبی شجاع الرحمٰن کیبنٹ کمیٹی فنانس کے ممبر ہوں گے ،قانون سازی کے لئے کیبنٹ کمیٹی لیجسلیٹو بزنس قائم کردی گئی ،صوبائی وزیر پارلیمانی امور خلیل طاہر سندھو کمیٹی کے کنوینر ہونگے کمیٹی میں صوبائی وزرا عظمی بخاری ،ذیشان رفیق،ملک صہیب شامل ہوں گے، پنجاب میں قیام امن کے لئے کیبنٹ کمیٹی لا ء اینڈ آڈر قائم کردی گئی ،صوبائی وزیر سلیمان رفیق کیبنٹ کمیٹی لاء اینڈ آڈر کے کنوینر ہوں گے کیبنٹ کمیٹی لاء اینڈ آڈر میں عاشق حسین، بلال اکبر شامل ہیں ،کیبنٹ کمیٹی لاء اینڈ آڈر میں شافع حسین اور مجتبی شجاع الرحمٰن بھی شامل ہیں، تینوں کمیٹیوں کے قیام کے نو ٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ۔

مزیدخبریں