ایک نیوز :گورنر پنجاب کی تعنیاتی کے حوالے اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں، گورنر کیلئے پیپلز پارٹی کے قمرالزمان کائرہ اور مخدوم احمد مضبوط امیدوار ہیں ۔
ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زرداری گورنر پنجاب کا عہدہ سینٹرل پنجاب سے قمرالزمان کائرہ کو دینا چاہتے ہیں۔ صدر ہاکستان آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب کی تعیناتی کے حوالے سے کمیٹی بنا دی،دونوں امیدواروں سے ملاقات کر کے کمیٹی اگلے 24 گھنٹے میں پارٹی لیڈر شپ کو رپورٹ پیش کرے گی ،گورنر پنجاب کی نامزدگی صدرمملکت آصف علی زرداری کریں گے۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا کا نام آج رات تک فائنل کئے جانے کا امکان ہے ،گورنر کےلیےمحمدعلی شاہ باچا،فیصل کریم کنڈی، نجم الدین خان اور شجاع خان کے نام زیر غورہیں ،گورنر کے لیے 4 مضبوط امیدواروں میں سے 3 سینیٹرز اور ایک کو گورنر بنایا جائے گا،، گورنر کا عہدہ جے یو آئی کے پاس رہنے دیئے جانے پر بھی غور ممکن ہے، غلام علی کو ہی گورنر رہنے کی تجویز زیر غور ہے،فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس بلایا گیا ہے،آئندہ 48 گھنٹوں میں فیصلہ متوقع ہے۔