انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی

Mar 15, 2024 | 15:41 PM

ایک نیوز:انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔
کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر3پیسےسستاہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.77 روپے سے کم ہوکر 278.74 روپے پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ 247 پوائنٹس کی کمی سے 64 ہزار 816 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 321 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔111 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 192 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ 
مارکیٹ میں 25 کروڑ 88 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 10 ارب 10 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 65,353 جبکہ کم ترین سطح 64,759 پوائنٹس رہی ۔    

مزیدخبریں