ایک نیوز: سینیٹ کاقورم پوراہونےکےبعدپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق مشترکہ اجلاس میں صدارتی خطاب ہوگا۔ قومی اسمبلی کے پارلیمانی سال کا آغاز مشترکہ اجلاس سے ہوگا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
ذرائع کےمطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق مختلف آپشن زیر غورہے، سینیٹ غیر فعال اور نامکمل ہے۔ سینیٹ الیکشن کے بعد پارلیمان مکمل ہوگا۔ سینیٹ الیکشن کےبعدپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانےکامکان ہے۔