قومی اسمبلی ،اپوزیشن کےشور شرابے میں 7آرڈیننس کی توسیع کی قراردادمنظور

قومی اسمبلی ،اپوزیشن کے شرابے میں 7آرڈیننس کی توسیع کی قراردادمنظور
کیپشن: The National Assembly approved the resolution to extend 7 ordinances under the influence of the opposition

ایک نیوز: قومی اسمبلی میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سات آرڈیننس  ایوان میں پیش کردئیے اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود 120دن کی توسیع کردی گئی۔ 

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کااجلاس سپیکرسردارایازصادق کی زیرصدارت  48منٹ کی تاخیرسےشروع ہوا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پرمنتخب ہونےوالی پانچ خواتین نےحلف اٹھالیا،سپیکرایازصادق نےحلف لیا۔قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے والوں کی تعداد 316 ہوگئی۔    

سینیٹراعظم نذیرتارڑنےایوان میں قراردادیں پیش کی تواپوزیشن نے نو نو کے نعرے لگائےاورقرارداد کی تحریک پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا،سپیکر نے گنتی کروا دی۔130اراکین نے تحریک کے حق میں جبکہ 63 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 میں  120 دن کی توسیع کی قرار داد کی منظوری،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کی منظوری،پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کی منظوری،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کی منظوری،فوجداری قانون ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کی قرار داد بھی منظور ،نجکاری کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کے لئے منظور،ٹیلی مواصلات اپیلیٹ ٹریبیونل اتھارٹی کا قیام آرڈیننس 2023 میں 120 دن کی توسیع کی قرار داد منظور کی گئی۔

اپوزیشن نے آرڈیننس اور اجلاس کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔

سپیکرسردارایازصادق نےاپوزیشن اراکین کووارننگ دی،ایوان میں کاغذ پھاڑ کر پھیکنے کا سلسلہ بند کریں،آپ مجھے مجبور کر رہے ہیں کہ ڈسپلنری ایکشن لوں۔