ایک نیوز:حسن نوازاورحسین نوازکےخلاف ایون فیلڈ،العزیزیہ ریفرنسزمیں نیب نےرپورٹ جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا۔
حسن نواز، حسین نوازکےخلاف فلیگ شپ، ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسزپرسماعت احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانا نےکی۔
حسن نواز، حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح، پلیڈر راناعرفان، نیب پراسیکیوٹرز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب پراسیکیوٹر نے ریفرنسز جواب جمع کروانے پر احتساب عدالت سے وقت مانگ لیا۔
وکیل صفائی قاضی مصباح نےاستدعاکی کےرپورٹ جمع کروانے پر قریب کی تاریخ دیے گا۔
نیب پراسیکیوٹرسہیل عارف نےاستدعاکی کے رپورٹ جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیں۔
احتساب عدالت نے حسن نواز، حسین نواز کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرلی۔
احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانانےکہاکےمیرے پاس احتساب عدالت نمبر ایک اور تین کا چارج ہے، احتساب عدالت نمبر دو کا ڈیوٹی جج ہوں، آج چارج مل جائےگا۔
واضح رہےکہ حسن نوازاورحسین نوازنےگزشتہ روزبریت کی درخواست دائرکی تھی۔