ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپنجاب میں سرمایہ کاری کےفروغ کیلئےپلان طلب کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے پراجیکٹ پر بریفنگ لی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پلان طلب کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےہدایت کی کےمارکیٹ کی ضروریات کا تعین کرکے انڈسٹریل سیکٹر زکی نشاندہی کی جائے۔
مریم نوازنےسرمایہ کاروں کو محفوظ انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سیکٹرز وائز میپنگ کا حکم دیا۔
اجلاس میں مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب میں موجود صنعتوں کا ڈیٹا اور فیوچر انڈسٹری کے اعدادوشمار بھی مرتب کیے جائیں۔ سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اور آسانی فراہم کی جائے۔ سیاسی عدم استحکام کے دور کا خاتمہ ہوا،حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پوری طرح یکسو ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری انڈسٹری اور سی ای او پی بی آئی ٹی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔