سندھ کے گوداموں سے40 ہزار ٹن سے زیادہ گندم چوری

سندھ کے گوداموں سے40 ہزار ٹن سے زیادہ گندم چوری
کیپشن: More than 40 thousand tons of wheat was stolen from the warehouses of Sindh

ایک نیوز: سندھ کے گوداموں سے حکومتی افسران نے 40ہزار392 ٹن گندم چوری کر لی۔
 گندم چوری کے الزام میں 67افسران کو معطل کرکے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ گندم چوری کی یہ واردات سندھ کے 10اضلاع میں واقع حکومتی گوداموں میں ہوئی۔ 

 گندم چوری ہونیوالے اضلاع میں دادو، لاڑکانہ، نواب شاہ، قمبر۔شہداد کوٹ، جیکب آباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، سانگھڑ اور میرپورخاص شامل ہیں۔

اربوں روپے کی گندم چوری کرنے کے اس سکینڈل میں 49فوڈ سپروائزر اور 18فوڈ انسپکٹرز ملوث ہیں، جنہیں معطل کیا گیا ہے۔