مہنگائی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،راناثنااللہ

Mar 15, 2023 | 23:29 PM

ایک نیوز :وفاقی وزیرداخلہ ر اناثنااللہ کاکہنا ہے کہ مہنگائی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں کیا۔

 پتوکی میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 90 کی دہائی میں ملک ترقی کر رہا تھا، یورپ سے وفود آتے تھے۔ نواز شریف کی بدولت پاکستان ایٹمی قوت بنا اور قائم و دائم ہے، ن لیگی قائد کا پاکستان سازش کے تحت پیچھے دھکیلا گیا۔نواز شریف نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی۔مریم نواز اس بیانیے کو لے کر چل رہی ہیں، لوگوں کو نواز شریف پر اعتماد ہے، ن لیگی قائد نے پاکستان کو مستحکم کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  آج سوشل میڈیا پر کام کرنے کا انداز بدل گیا ہے۔

 

مزیدخبریں