ایک نیوز : پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔عالمی آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 6.39 فیصد کمی کے بعد 66.77 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 6 فیصد کمی سے فی بیرل 72.80 ڈالر پر آگئی ہے۔
اس کے علاوہ گیس کی قیمت میں بھی ساڑھے چھ فیصد کمی ہوئی ہے۔ عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں۔