کوئٹہ کی مشہور ہنہ جھیل کوشدید خطرات ،خشک ہونے کا امکان 

Mar 15, 2023 | 23:16 PM

ایک نیوز :انگریز دور میں تعمیر کی جانے والی ایک سو تیس سال پرانی ہنہ جھیل کا وجود خطرے میں پڑ گیا۔خشک ہونے کاامکان ہے۔

کوئٹہ میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے، ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور آس پاس کی اراضی کو سیراب کرنے کے لیے 1894 میں انگریوں نے ہنہ جھیل بنائی تھی۔

1818 ایکٹر رقبے پر پھیلی 130 سال قدیم اس مصنوعی جھیل کو اب بقاء خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

سرپل کے مقام پر نالے کی عدم صفائی کے باعث پہاڑوں سے بارش ، برفباری اور قدرتی چشموں کا پانی جھیل میں جانے کے بجائے آبادیوں کی طرف جانے لگا ہے۔ حکومتی غفلت کے باعث آبپاشی کا قدیم نظام بھی ناکارہ ہونے لگا ہے۔

گزشتہ سال بھی کوہ زرغون سے آنے والےسیلابی پانی نے جھیل میں ذخیرہ ہونے کی بجائے تباہی مچائی تھی، نواں کلی اور چشمہ اچوزئی سمیت کئی آبادیوں کو ملیا میٹ کردیا تھا، سیلاب کے بعد بھی حکومت کو ہوش نہیں آیا۔

مزیدخبریں