عمران خان اورالیکشن پرزلمے خلیل کے مشوروں کی ضرورت نہیں،پاکستان

Mar 15, 2023 | 23:13 PM

 ایک نیوز:دفتر خارجہ نےپاکستان میں الیکشن اور عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے افغانستان میں سابق امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی سطح پر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خلیل زاد کے بن مانگے مشوروں کی ضرورت نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی ممتاز زہرہ بلوچ نے سابق امریکی ایلچی کے سلسلہ وار ٹوئٹس کے جواب میں سامنے آیا ہے ،جن میں انہوں نے پاکستان کوسیاسی، اقتصادی اور سلامتی سطح پر بحران سے نمٹنے کیلئےاقدامات کرنے کی تجویز دی تھی۔

ممتاززہرہ بلوچ کاکہنا تھا کہ ایک مضبوط قوم کے طور پرہم موجودہ مشکل صورتحال سے ثابت قدمی سے نکلیں گے۔

امریکہ میں افغانستان میں سابق ایلچی زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہوجائے گا، پاکستان کی موجودہ صورتحال میں تجاویز دیتا ہوں کہ جون میں قومی سطح پر انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے۔

مزیدخبریں