بھارت میں 8 سال سے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی قید

بھارت میں 8 سال سے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی قید
کیپشن: Pakistani prisoner living illegally in India for 8 years

ایک نیوز: بھارتی شہر پونے  کی پولیس نے ایک پاکستانی  شہری کو گرفتار کیا ہے جو شہر میں گزشتہ8برسوں سے غیر قانونی طور پر رہ رہا تھا۔
   پاکستان کی شناخت  22 سالہ محمد امان انصاری  کے طور پر کی گئی ہے، اسے  پرانے پونے کے علاقے کھڑک  سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق انصاری 2015 سے چوڈامن تلیم کے قریب بھوانی پیٹھ میں غیر قانونی طور پر رہ رہا ہے۔

تفتیش کے دوران پولیس کو ایک جعلی پاسپورٹ ملا  جس کے ذریعے وہ دبئی گیا تھا۔

 پاکستانی شخص کے خلاف آئی پی سی سیکشن 420 (دھوکہ دہی اور بے ایمانی سے جائیداد کی ترسیل)، 468 (دھوکہ دہی کے مقصد سے جعلسازی)، دفعہ 471 (دھوکہ دہی یا بے ایمانی سے کسی جعلی دستاویز کو حقیقی کے طور پر استعمال کرنا)، فارنرز ایکٹ، 1946 (14)  اور پاسپورٹ ایکٹ 1967 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔