جیمز ویب نے دنگ کر دینے والی تصویرکھینچ لی

Mar 15, 2023 | 22:33 PM

ایک نیوز: جیمز ویب کی کائنات کے رازوں کو جاننے کیلئے خلا میں بھیجے جانے والی اسپیس ٹیلی اسکوپ نے دنگ کر دینے والی تصویرکھینچ لی۔
تفصیلات کے مطابق وولف رایٹ ستاروں کو کائنات کے سب سے زیادہ روشن اور بڑے ستارے تصور کیا جاتا ہے۔ ان میں سے کسی ایک کے پھٹنے کا منظر جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ زمین سے 15 ہزار نوری برسوں کی دوری پر واقع قوس نامی ستاروں کے جھرمٹ میں موجود وولف رایٹ اسٹار ڈبلیو آر 124 کی حیران کن تصویر کھینچی ہے۔
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے ڈبلیو آر 124 کا مشاہدہ جون 2022 میں کیا تھا اور اب ناسا نے اس کی ایک نئی تصویر جاری کی ہے۔ جس میں اس ستارے کی حیران کن تفصیلات موجود ہیں۔یہ ستارہ جس کے اردگرد جگمگاتی گرد اور گیس کا ہالہ موجود ہے۔ تصویر کے درمیان روشن ہے۔
ناساحکام کاکہنا ہے کہ یہ ستارہ حجم میں سورج سے 30 گنا زیادہ بڑا ہے۔ یہ ستارہ اب تک 10 سورج جتنے مواد کو خارج کر چکا ہے۔

ماہرین کاکہنا ہےکہ ہم نے کبھی ایسا نظارہ نہیں دیکھا اور یہ واقعی پرجوش کر دینے والا ہے۔
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے انفراریڈ کے ذریعے اس ستارے کے پھٹنے سے قبل گیس اور گرد کا مشاہدہ کیا۔ جس کے بعد وہ پھٹ گیا۔ ڈبلیو آر 124 کی تصاویر سے ماہرین کو کائنات کی ابتدائی تاریخ کے اہم عہد کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
اس طرح کے دم توڑتے ستارے نئی کائنات کی تشکیل کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں