ایک نیوز:پیپلزپارٹی کےسینئررہنماقمرزمان کائرہ کاکہنا ہے کہ نوٹسز پر اگر عمران خان پیش ہو جاتے تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔ عمران خان کو ریلی میں نہیں عدالت پیش ہونے پر خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں وزیر اعظم کے مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کاصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ زمان پارک جانے والے پولیس والوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ناقابل برداشت ہے۔ عدالت کے حکم کے باوجود عمران خان کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔ چیئرمین پی ٹی آئی انتشار کو ہوا دینے کے بجائے قانون کا سامنا کریں۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا مزید کہناتھا کیا اگر ادارے اتنے بے بس ہوں گے تو کیا ریاست چلا پائیں گے۔ کیا آئندہ سے عدالتیں حکم دینا بند کر دیں؟ اپنے قومی اداروں پر پٹرول بم برسا کر ہم کیا میسج دے رہے ہیں۔ ہم سب کو سوچنا ہوگا ریاست اس طرح نہیں چل سکتی۔ عمران خان کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا۔
نوٹسز پر اگر عمران خان پیش ہو جاتے تو یہ صورتحال نہ ہوتی،قمرزمان کائرہ
Mar 15, 2023 | 22:13 PM