ایک نیوز :متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاسابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کانشانہ بنائے ہوئے کہنا تھا کہ اگر حقیقی جیل ہو تو جیل جانے والا لیڈر بنتا ہے۔ جبکہ سہولتوں سے آراستہ دو نمبر جیل ہو تو لیڈر بھی دو نمبر بنتا ہے۔
کراچی کے ضلع کورنگی میں صفائی مہم کے آغاز کے موقع پر خالد مقبول صدیقی کا صحافیوں سے گفتگو میں کہناتھا کہ ملک کو چلانے والے شہر کو تعصب اور لاشوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔عمران جوکر رہے ہیں، ہم کرتے تو مائیں ہمیں تلاش کررہی ہوتیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کامزید کہنا تھا کہ ڈومیسائل کا فرق واضح ہے۔ دو اضلاع میں ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر ہیں۔جہاں عوامی مسائل حل ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ 14 سال سے کراچی کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے ۔جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے درجنوں پولیس اور رینجرز اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔