نئے آئی جی گلگت بلتستان کو کیا ہدایت ملی؟

نئے آئی جی گلگت بلتستان کو کیا ہدایت ملی؟
کیپشن: What instructions did the new IG Gilgit-Baltistan get?

ایک نیوز : وفاق کی جانب سے آئی جی پولیس گلگت بلتستان محمد سعید کو  ہٹانے کی وجوہات اور نئے آئی جی ڈار علی خٹک کو دی گئی ہدایت سامنے آگئی۔ 
 ذرائع کے مطابق حکومت نے نئے آئی جی گلگت بلتستان ڈار علی خٹک کو ہدایت کی ہے کہ زمان پارک سے پولیس کو فوری طور پر واپس بلوایا جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت نے عہدے سے ہٹائے گئے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو زمان پارک سے پولیس نفری واپس نہ بلوانے پر عہدے سے ہٹایا تھا۔

حکومت نے محمد سعید کی جگہ خیبر پختونخوا پولیس میں گریڈ 20 کے افسر ڈار علی خٹک کو آئی جی گلگت بلتستان مقرر کیا تھا۔