شاہین بیٹنگ اچھی کرے تو پانڈیا کی طرح پرفارم کرسکتا ہے: عامر

شاہین بیٹنگ اچھی کرے تو پانڈیا کی طرح پرفارم کرسکتا ہے: عامر
کیپشن: Shaheen can perform like Pandya if he bats well: Amir

 ایک نیوز : فاسٹ بولر محمد عامر  کا کہنا ہے کہ  اگر شاہین آفریدی  اپنی بیٹنگ پر کام کرے تو وہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی طرح  بن سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد عامر کاکہنا تھا کہ  اگر شاہین یقینی طور اپنی بیٹنگ پریکٹس بہتر بنالیں تو انہیں لگتا ہے کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جیسی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔

عامر  کاکہنا تھا کہ پریکٹس ہی انسان کو بہتر بناتی ہے، میں نے دیکھا ہے وہ لمبے چھکے لگاسکتا ہے اور ففٹی بھی بناسکتا ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ان دنوں کرکٹ اتنی تیز ہوگئی ہے کہ آپ نے سیکنڈز میں فیصلے لینے ہوتے ہیں، ٹیکسٹ بک بورڈ کرکٹ اب بے معنی ہوگئی ہے، اب بیٹر اپنے گیم پلان میں اتنا ورسٹائل ہوچکے ہیں کہ آپ نے مختلف بیٹسمین کو مختلف صورتحال کو دیکھنا پڑتا ہے۔

محمد عامر نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنا اسپن ڈپارٹ مضبوط کرنا ہوگا کیوں کہ بھارت میں جس ٹیم کا اسپن اٹیک مضبوط ہوگا وہی ٹیم ورلڈکپ جیتے گی۔