ایک نیوز:بھارتی اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔دیویا کھوسلہ نےپرستاروں سےصحتیابی کی دعاکی اپیل بھی کردی۔
تفصیلات کے مطابق 2004 میں ’اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو‘ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی 35 سالہ دیویا اپنے آئندہ آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین میں زخمی ہوگئیں۔
واضح رہے کہ دیویا کھوسلہ نے اپنے پرستاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔