ملک میں سونامزید900روپے مہنگا ہوگیا

Mar 15, 2023 | 18:45 PM

ایک نیوز: ڈالر کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک میں سونامزید900روپےفی تولہ مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900روپے بڑھنے سے  24قیراط سونے کی قیمت 202400ہوگئی۔جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 771روپے اضافے کے بعد173525 ہوگئی۔
واضح رہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے کے بعد 1924ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
دوسری جانب مہنگائی  کے مارے عوام نےروزبروزسونے کی قیمت میں اضافے پر تحفظات کااظہارکیاہے۔

مزیدخبریں