ایک نیوز:پاکستان شوبزشخصیات بھی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف برس پڑیں۔زمان پارک آپریشن پرغم وغصے کااظہارکیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے لاہور زمان پارک کی کشیدہ صورتحال پر فنکاروں کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔فنکاروں کی ایک بڑی تعداد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حامی ہے اور موجودہ حکو مت کے خلاف آواز اُٹھاتی دکھائی دیتی ہے۔
شوبز کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نےسوشل میڈیاکی ویب سائٹ انسٹاگرام پرسابق وزیراعظم عمران خان کی ماضی کی تصویرشیئرکی ان کی حفاظت کی دعائیں کیں۔لکھا کہ جیسا سلوک عمران خان کے ساتھ کیا جارہا۔ کوئی بھی اس کا مستحق نہیں ہے۔
سینئر اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس سے قبل کبھی اس جذبے کے ساتھ کسی لیڈر کیلئے اکھٹا ہوتے نہیں دیکھا۔
گلوکار فرحان سعید کاکہناہے کہ ملکی صورتحال پر افسوس کا اظہارہے جب عمران خان وزیرِ اعظم بنے تو بہت سے فنکاروں نے ان کی حمایت کی اور انہیں مبار کباد بھی دی۔ یہاں تک کہ یہ لوگ ان سے ملاقات کرنے بھی گئے۔
گلوکار فرحان سعید کامزیدکہناہے کہ ساتھی فنکاروں سے مایوسی ہوئی اب یا تو انہوں نے عمران خان کے بارے میں اپنی رائے بدل لی ہے۔ جو کہ سب کا حق ہے یا پھر وہ بولنے سے گھبرا رہے ہیں ۔جو کہ ایک تشویشناک بات ہے۔
اداکارہ مایہ علی نے بھی عمران خان کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کی حفاظت کی دعا کی اور ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا دعویٰ کیا۔
اداکار فہد مرزا نے لاہور کی کشیدہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ یہ ماننے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ یہ شام ہے ۔یہ لوگ عمران خان کو زہر دینا چاہتے ہیں ۔جو ہفتوں اور مہینوں بعد اثر کرے گا۔
واضح رہے کہ عمران خان کے ناقابل ِضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعدپولیس اور رینجرز کی بھاری نفری گزشتہ رات سے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ سے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔تاہم پی ٹی آئی کارکنان اپنے قائد کی حفاظت کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ پولیس کو ان کی لاش سے گزر کر عمران خان کو گرفتار کرنا ہوگا۔