ایک نیوز :تحریک انصاف کے سینیٹرشبلی فراز کاکہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ قانون کی بالادستی کویقینی بنایا جائے۔عوام عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔
اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرشبلی فراز کاکہنا تھا کہ 24گھنٹے ظلم اور تشدد کابازار گرم کیا ہوا تھا۔پی ٹی آئی کارکنوں،بچوں اور خواتین پرتشدد کیاگیا۔خان صاحب اپنے اوپر قاتلانہ حملے سے پہلے ہر عدالت جاتے رہے ہیں۔
سینیٹرشبلی فراز کاکہنا ہے کہ ہماراموقف تھا کہ عدالتوں میں ضرورجائیں گے۔یہ لوگ عمران خان کو کسی طریقے سے شکست نہیں دے سکتے ۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے 75سال سے ملک کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔قانون کی بالادستی ،آئین پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔آئین میں صاف لکھا ہے 90دن میں الیکشن ہوں۔
رہنماتحریک انصاف سینیٹرشبلی فراز کامزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان پرتشدد ہوا جس کی مذمت کرتے ہیں۔ایک شخص کو گرفتار کرنے کیلئے جنگ کا ماحول بنادیاگیا۔
رہنماتحریک انصاف کاکہنا تھا کہ آڈیوویڈیوپروڈکشن کی ایکسپرٹ مریم نواز ہیں۔صدرمملکت کی آڈیوبھی ٹیپ ہورہی ہیں جوشرم کا مقام ہے۔