شعیب شیخ کی عبوری ضمانت منظور

Mar 15, 2023 | 16:57 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں سی ای او ایگزیکٹ شعیب شیخ کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے شعیب شیخ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر  کیس کی سماعت کی۔  عدالت نے شعیب شیخ کی 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے۔

واضح رہے کہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر شعیب شیخ کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پہنچایا گیا تھا جہاں  جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے مختصر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا۔

مزیدخبریں