ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت 13 افسران کی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں حکومت پنجاب سمیت 19 فریق بنائے گئے ہیں۔ اسد عمر کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران حکومت کو اہم عہدوں پر تعیناتی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ نگران حکومت نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت 13 افسران کی تقرری قانون کیخلاف ہے۔ نگران حکومت نے 27 اور 28 فروری کو افسران کی تعیناتی کے غیر قانونی طور پر نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر افسران کی تعیناتی کالعدم قرار دے۔