وقت آگیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نیوٹرل ہوجائیں: سراج الحق

Mar 15, 2023 | 16:28 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ لوگوں کو لڑوا تی ہے اور  تماشا دیکھتی ہے۔ 

باجوڑ میں جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نیوٹرل ہوجائیں۔ سراج الحق نے کہا کہ حقوق قبائل لانگ مارچ انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کو نہ نبھانے کے خلاف ہے۔  حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جو وعدے کیے گئے جھوٹے ثابت ہوئے۔

سراج الحق کاکہناہے کہ 75 سال سے ملک یہی تماشا جاری ہے کہ فوج کبھی ایک کو حکومت دیتی ہے اور کبھی دوسرے کو اب وقت آگیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوجائے۔ اسٹیبلشمنٹ لوگوں کو لڑوا کر تماشا دیکھتی آئی ہے جسے ختم ہونا چاہیے۔

 
 

اس موقع پر دیگر مقررین نے عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام کے حقوق لینے کیلئے ہر حد تک جائیں۔

مزیدخبریں