الیکشن سے بھاگنے والی سیاسی پارٹی کا وجود ختم ہوجائے گا: وزیراعظم

الیکشن سے بھاگنے والی سیاسی پارٹی کا وجود ختم ہوجائے گا: وزیراعظم

ایک نیوز:  وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ  آج جو کہہ رہے ہیں کہ حکومت بڑا غلط کر رہی ہے، میں تو غلط نہیں کررہا، گرفتاری کے آرڈر میں نے نہیں دیئے، گرفتاری کے آرڈر عدالتوں کی جانب سے جاری ہوئے ہیں۔

سی پی این ایکے وفد سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  کوئی بھی سیاسی پارٹی الیکشن سے بھاگ نہیں سکتی ورنہ اس کا وجود ختم ہو جائے گا، ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے ساتھ چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاثر تھا شہباز شریف حکومت نہیں چلا سکےگا لیکن ہم آگے بڑھ رہے ہیں، الیکشن وقت پرہوں گے تو آئین، قانون اور ریاست جاندار ہوگی، ملک آگے چلے گا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے ایشوز سے متعلق گورنر نے لکھ کردیا ہے، 2 صوبوں میں الیکشن ہورہے ہیں، 2 میں نہیں، اس کے نتائج وقت بتائے گا۔

عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایک شخص خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، عمران خان اس وقت بیماری، بزرگی اور  لاچاری کا واویلا کر رہے ہیں، عدالتوں پردھاوے اور ججز پرفقرےکسے جارہے ہیں، نواز شریف روز عدالت جاتے تھے، ان پر جعلی کیسز  بنائے گئے تھے، کبھی کسی نے کہا کہ میں نہیں پیش ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں تو کچھ نہیں کررہا،گرفتاری کے نوٹس عدالتوں سےجاری ہورہے ہیں، ایک شخص جو خود کرتا تھا اس کا الزام ہمیں دے رہا ہے، آج عمران خان کہتا ہےکہ میں ایماندار ہوں تو سب سے بڑا جھوٹ ہے، عمران خان نے حکومت  کے خاتمے کے خوف سے آئی ایم ایف کے معاہدے کی دھجیاں اڑائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط کا سامنا ہے، پاکستان کو معاشی، خارجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم دیوالیہ پن کا جو خوف تھا وہ ختم ہوگیا۔ عمران خان نے حکومت کے خاتمےکے خوف سے آئی ایم ایف کے معاہدےکی دھجیاں اڑائیں، آئی ایم ایف نےہماری حکومت کو کہا کہ معاہدے کو من و عن ماننا ہوگا، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول کا معاہدہ جلد ہوجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 

 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا گھر ریگولرائز کرالیا، غریبوں کے گھر کو گرادیا، حکومت نے توشہ خانہ سے متعلق نئے قوانین بنائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مردم شماری کا آغاز ہوچکا، فنڈز مہیا کردیےگئے، صوبائی حکومتوں نے مردم شماری میں حصہ ڈالنا ہے، صوبائی حکومت کے مردم شماری سے متعلق تحفظات ہیں، انہوں نےکہا تحفظات دور کریں گے تو آگے چلیں گے۔