عمران خان ماسک پہن کر کارکنان میں آگئے، ویڈیو وائرل

Mar 15, 2023 | 13:59 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عمران خان کی ماسک پہنے ہوئے کارکنان میں آنے کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز سے زمان پارک میں محصور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اچانک ماسک پہن کر کارکنان میں آگئے جس کی ویڈیو سوشک میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

عمران خان کی جانب سے  آنسو گیس سے بچنے کے لیے ماسک لگایا ہوا تھا اور اسی حالت میں انہوں نے گھر کے لان میں موجود کارکنان سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے محتاط رہنے کی تلقین کی۔

عمران خان کی جانب سے کارکنوں کے حوصلے کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا حوصلہ میرے لیے قابل فخر ہے۔ عمران خان کو دیکھتے ہی کارکنان کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سب پی ٹی آئی چیئرمین کے اردگرد کھڑے ہوگئے۔

مزیدخبریں