ایک نیوز: زمان پارک میں پولیس اور کارکنوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں جس کے بعد پولیس اب پیچھے ہٹ گئی ہے تاہم زمان پارک کی گھیرا بندی برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کیساتھ جھڑپوں کے دوران زمان پارک کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پیٹرول بم پھینکے جارہے تھے ۔ اس دوران پیٹرول بم ٹرانسفارمر پر آگرا اور وہ پھٹ گیا تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ کارکنوں کی منتشر کرنے کیلئے اس وقت زمان پارک کے باہر ہیوی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔ جبکہ سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔