قصور ڈسرکٹ ہسپتال کی مسجد میں دن دیہاڑے چوری

Mar 15, 2023 | 12:30 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: قصور ڈسرکٹ ہسپتال میں پی ایم یو کے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے دن دیہاڑے مسجد میں چوری کی واردات پیش آئی۔

رپورٹ کے مطابق ہسپتال کی مسجد سے چور پنکھے، بیٹریاں و دیگر سامان لے گیا سیکورٹی کے باوجود گارڈ لاعلم رہے۔ مسجد سے سامان چوری کر کے لیجانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔فوٹیج میں نامعلوم شخص کو سامان کی گانٹھ باندھ کر لیجاتے دیکھا جاسکتا ہے سامان چوری کرنے والا شخص پہلے پی ایم یو کے الیکٹریشن کے کمرے میں ملازمین پاس بیٹھا رہاتھا۔ مسجد سے سامان چوری کروانے والے ملازمین پہلے بھی ہسپتال کی بیڑیاں چوری کرنے میں ملوث رہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-15/news-1678865436-9025.mp4

واضح رہے کہ میلسی میں تھانہ ٹبہ سلطانپور میں چوری کی وراردات پیش آئی تھی جس میں نامعلوم چور چند باکس اٹھا کر لے گئے تھے۔ چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی  جس میں موٹرسائیکل سوار افراد کو مسجد کا چندہ باکس اٹھا کر فرار ہوتے  دکھا جاسکتا تھا ۔فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح نظر آرہے تھے لیکن اس کے باوجود پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام تھی۔

مزیدخبریں