ایک نیوز: چونیاں میں فیکٹری کی گاڑی ورکروں کو لے کر جاتی ہوئی اچانک میانوالہ گھاٹ کے قریب الٹ گئی جس میں 20 ورکر زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ فیکٹری کے ڈرائیور کو اچانک نیند آنے کے باعث آیا۔حادثے میں 20کے قریب ورکر زخمی ہوئے۔ 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو اہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں ملتان روڈ پر جوس بنانے والی ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے باعث ایک ورکر جاں بحق ہو گیا تھا۔ فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک فیکٹری ورکر جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔
پنجاب کے شہر لاہور کے علاقہ مانگا منڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا۔ مانگا منڈی میں سٹائل ٹیکسٹائل فیکٹری کی بس اپنے ہی ملازمین پر چڑھ دوڑی تھی۔اندوہناک واقعہ کے نتیجہ میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی تھی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ایک زخمی کی شناخت راشد محمود کے نام سے ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔