ایک نیوز: شجاع آبادمیں ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں شادی کے گھر آئے 2 بچے ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹ کےمطابق شجاع آباد میں راجہ رام پھاٹک کے قریب شادی کے گھر میں آئے ہوئے مہمان بچے سمیت دو بچے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق شجاع آباد کے نواحی علاقے راجہ رام میں ریلوے پھاٹک کے نزدیک شادی والے گھر میں موضع شاہ موسیٰ سے آیا ہوا 9 سالہ مہمان کاشف اور 11 سالہ مزمل کھیلتے ہوئے۔ اس وقت کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس کے نیچے آگئے جب دوسرے ٹریک سے ہزارہ ایکسپریس کی کراسنگ ہورہی تھی۔ حادثے کے بعد شادی کے گھر سمیت علاقے میں کہرام مچ گیا اور شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا۔ اطلاع پر تھانہ راجہ رام پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کردیا#
واضح رہے کہ لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقبرہ نور جہاں کے قریب ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں 40 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔ 40 سالہ شخص ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ جب اسے ٹرین نے ٹکر ماری جہاں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔ 40 سالہ شخص کی شناخت اشرف کے نام سے ہوئی تھی اور فرح آباد شاہدرہ کا رہائشی تھا۔