ایک نیوز: تھانہ کسووال کی حدود اقبال نگر کے میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جس میں نامعلوم افراد نے ماں اور بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ کسووال کی حدود اقبال نگر کے علاقے حسن ٹاؤن میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جس میں نامعلوم افراد نے ماں اور بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ماں اور بیٹی دونوں گھر میں سو رہی تھی کہ نا معلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر کر دونوں گلا دبا کر قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کسوال جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ قتل ہونے والی عورتوں کی شناخت رابعہ بی بی اور رشیداں بی بی کے نام سے ہوئی ہے ۔