پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے گھر پر پولیس کے چھاپے، 15 گرفتار

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے گھر پر پولیس کے چھاپے، 15 گرفتار

ایک نیوز:پاکستان  تحریک انصاف کے مقامی رہنماوں اور کارکنوں کے گھروں پولیس  نے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق  پولیس نے چھاہے مار کر15سے زائد کارکنان کو گرفتار  کرکےنامعلوم مقام پر منقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کےمتحرک کارکنوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ ضلعی جنرل سیکرٹری فراز چوہدری کا کہناہے کہ کارکنوں کے گھروں پر بغیر وارنٹ کے پولیس کے چھاپے قابل مزمت ہیں۔

دوسری جانب  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں انہیں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔زمان پارک کے اردگرد پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے  جس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیر رکھا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تینوں اطراف سے زمان پارک کا گھیراؤ کرلیا ہے، دھرم پورہ، سندرداس روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان چھڑپیں رات بھر جاری رہیں۔ کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردی جبکہ پولیس کارکنوں کو منتشرکرنےکے لیے واٹر کینن کا استعمال کر رہی ہے اور آنسوگیس کی شیلنگ کر رہی ہے۔پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی دھرم پورہ سے زمان پارک میں داخل ہوگئی، مال روڈ سے زمان پارک جانے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔