زمان پارک کے گرد تعلیمی ادارے بند ، اعلان ہوگیا

زمان پارک کے گرد تعلیمی ادارے بند ، اعلان ہوگیا
کیپشن: زمان پارک کے گرد تعلیمی ادارے بند ، اعلان ہوگیا

ایک نیوز :زمان پارک میں صورتحال کشیدہ ہونے کی وجہ سے ارد گرد کے علاقوں کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق کمشنر لاہور نے اعلان کیا ہے کہ زمان پارک میں صورتحال کشیدہ ہونے کی وجہ سے مال روڈ ، دھرم پورہ ، جیل روڈ ، گڑھی شاہواور مغل پورہ میں تمام اسکول اور کالجز بند رہیں گے ۔کمشنر لاہور نے سیکرٹری اسکولز و ہائر ایجوکیشن اور ڈی سی لاہور کو آگاہ کردیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے پولیس اور تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ،اسلام آباد اور لاہور پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، پولیس تین اطراف دھرم پورہ، مال روڈ اور سُندرداس روڈ سے زمان پارک کی جانب پیش قدمی کررہی ہے۔
زمان پارک کے اردگرد پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، وقفے وقفے سے پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں ہورہی ہیں جبکہ قصور، گوجرانولہ اور شیخوپورہ سے بھی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔عمران خان کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی سہیل سکھیرا اور آر پی او گوجرنوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف بھی زمان پارک کے باہر موجود ہیں۔