ایک نیوز :اسلام آباد کے ایک بنک میں خاتون برانچ منیجر نے کسٹمر کے اکاؤنٹ سےدو کروڑ روپے چوری کرکےعہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے میں ایک شکایت رجسٹرکرائی گئی جس کے بعد برانچ منیجر کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا منیجر نے دھوکہ دہی سے ایک صارف کے اکاؤنٹ سے 20 ملین روپے نکال لیےہیں ۔جب گاہک کو 20 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کی اطلاع ملی تو خاتون منیجر نے اسے جعلی بینک اسٹیٹمنٹ دکھا کر تسلی دی۔ایف آئی آر میں دفعہ 409، 419، 468، 471 اور 489 ایف بھی شامل کی گئی ہیں۔