فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
کیپشن: فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

ایک نیوز : ایف آئی اے کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا ۔ 
تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے میں فرح گوگی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت  سامنے آ ئی ہے۔ایف آئی اے کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا ۔  فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہے۔ 
 عدالت نے فرح گوگی کو 30 دن کے اندر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔
 ذرائع کے مطابق فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کر لیے،فرح گوگی نے کرپشن ، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دباؤ کے ذریعے اربوں روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔
ذرائع کے مطابق فرح گوگی نے سرکاری افسران پر دباؤ کے ذریعے ٹھیکہ جات غیر قانونی طور پر ایوارڈ کروانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لیے ، تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بنک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف  ہوا ہے۔ ایف آئی اے کا انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔