ایک نیوز :آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورنے زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا عندیہ دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسلام آباد سے ڈی آئی جی سیشن جج کے احکامات پر عمل درآمد کرانے لاہور آئے ہیں، طوفان بدتمیزی جاری رہتا ہے تو پولیس ان سب کو گرفتار کرے گی اور مقدمات درج کیےجائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ ہم نے پولیس کی 300 کی نفری ڈی آئی جی کے ساتھ بھیجی۔آئی جی پنجاب کے مطابق پولیس نے سیشن جج کے آرڈر پر عمل کرانے کے تحت پی ٹی آئی کو قائل کرنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سےڈی آئی جی زخمی ہوئے اور ہمارے 27 پولیس افسران و جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہنا ہے کہ ہم پر پیٹرول بم بھی مارے گئے، پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن نہیں ہورہا، عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے، ہم غیر مسلح گئے ہیں جبکہ دوسری جانب سے پولیس پر لگاتار پتھراؤ کیا جارہا ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پولیس کے خلاف اکسایا جارہا ہے، ہم نے کون سا غیر قانونی کام کیا ہے۔ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ یہ ہمیں عدالتی احکامات پر عمل کرنے دیں سارا مسئلہ ختم ہوجائے گا، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی پابندی ہم پر لازم ہے۔