ایک نیوز:ماہرین کاکہناہےکہ آرام اور بھرپور نیند ہماری روزمرہ زندگی میں نہایت اہم کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیند کی اہمیت اور دن بھر کے دوران مناسب طور پر آرام کا کہنا کوئی مبالغہ آرائی نہیں۔ کیونکہ یہ ہماری صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود اس اہم صحت کے معاملے کو نہ صرف نظر انداز کیا جاتا ہے بلکہ روز مرہ کی سرگرمیوں کیلئےاسے قربان بھی کیا جاتا ہے۔
ماہرین کاکہناہے کہ بھرپور نیند سے نہ صرف جسمانی فٹنس بڑھتی ہے۔ بلکہ یہ ہماری ذہنی صلاحیتوں کیلئے بھی اکثیر کا کردار ادا کرتی ہے۔ نیند ہماری یادداشت کو مستحکم اور تیز تر کرنے میں بنیادی عنصر ہے۔ بھرپور نیند ہمارے سیکھنے کے عمل اور نئی معلومات کو برقرار رکھنے میں معاونت فراہم کرتی ہے۔
ماہرین کامزیدکہناہے کہ صحت کے حوالے سے نیند ہماری یاداشت کو برقرار اور مستحکم رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ اس لیے روزانہ کم سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔ تحقیق کے مطابق جو افراد چھ گھنٹے سے کم سوتے ہیں وہ بے چینی اور ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں۔