ایک نیوز : لاہور میں امن وامان کی صورتحال پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج رات کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔
محسن نقوی کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد اور لاہور پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی رہائشگاہ زمان پارک گئی تھی تاہم پولیس کو کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سے شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ۔