بھارت کو ملنے والے آسکر تنازعات کی زد میں

بھارت کو ملنے والے آسکر تنازعات کی زد میں
کیپشن: بھارت کو ملنے والے آسکر تنازعات کی زد میں

ایک نیوز : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے میک اپ آرٹسٹ نے بھارت کو ملنے والے آسکر ایوارڈز کو متنازع قراردیدیا ۔

تفصیلات کےمطابق جیکولین فرنینڈس کے میک اپ آرٹسٹ نے بھارتی فلم انڈسٹری پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اکیڈمی ایوارڈز خریدے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرڈنینڈس کے میک اپ آرٹسٹ شان متتھل نے الزام لگایا ہے کہ تامل فلم کے ’ناٹو ناٹو‘ گانے کا آسکرز ایوارڈ خریدا گیا ہے۔

میک اپ آرٹسٹ نے ناٹو ناٹو کی جیت کا اعلان کرنے والی سوشل میڈیا پوسٹ پر طنزیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ  بہت مضحکہ خیز ہے۔ میں نے سوچا تھا کہ ہم صرف ہندوستان میں ہی ایوارڈ خرید سکتے ہیں۔ لیکن پیسے سے ہم کیا حاصل نہیں کر سکتے جب ہمارے پاس پیسہ ہو تو یہاں تک کہ آسکر بھی خریدا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسکر ایوارڈ کا اعلان کیا گیا بہترین مختصر دستاویزی فلم کا ایوارڈ بھارتی دستاویزی فلم The Elephant Whisperers کو دیا گیا۔یہ بھارت کی پہلی دستاویزی فلم ہے جس نے آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

بھارتی تیلگو فلم آر آر آر کا بے حد مقبول گانا ’ناٹو ناٹو‘ نے آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی۔یہ کسی بھی بھارتی پروڈکشن کا پہلا گانا ہے جس نے ’بہترین اوریجنل سانگ‘ کی کیٹگری میں اکیڈمی ایوارڈز حاصل کیا ہے۔اس گانے نے انٹرنیٹ پر بھی دھوم مچائی اور یہ آسکر حاصل کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے تھا۔
 بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا ایوارڈ جرمن ڈائریکٹر ایڈوارڈ برگر کی فلم All Quiet on the Western Front کو دیا گیا۔مذکورہ فلم میں پہلی جنگِ عظیم کے دوران پیش آنے والے تنازعات کی داستان بیان کی گئی ہے۔اس فلم نے 4 ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں جن میں بہترین عکس بندی اور بہترین اوریجنل اسکور جیسے ایوارڈز شامل ہیں۔