عمران خان کو کچھ ہوا تو خانہ جنگی شروع ہو جائے گی: شیخ رشید

Mar 15, 2023 | 00:31 AM

ایک نیوز : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو لوگ ان کو نہیں چھوڑیں گے۔ خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کی بقا الیکشن میں ہے، اگر ملک میں افراتفری پھیلتی گئی تو نقصان ہو گا، سازش کے تحت ان کو اقتدار میں لایا گیا ہے، عمران خان کو کچھ ہوا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ  عمران خان نے کچھ لوگوں کے نام لکھ کر دیئے ہوئے ہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، عمران خان اور اداروں کا بھی فرض ہے سب لوگ مل بیٹھیں اور الیکشن کرائے جائیں۔

مزیدخبریں