عطا تارڑ نے عمران خان کو  بزدل قرار دے دیا

Mar 15, 2023 | 00:29 AM

 ایک نیوز :وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے عمران خان کو پاکستان کی تاریخ کا بزدل ترین آدمی قرار دے دیا۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  عمران خان چوہوں کی طرح بیڈ کے نیچے چھپے ہوئے ہیں، یہ ملکی تاریخ کے بزدل ترین آدمی ہیں۔  عمران خان زمان پارک میں روپوش ہے، خود کو کمرے میں بند کر رکھا ہےاور قوام کے بچوں اور عورتوں کو کہتا ہے آجاؤ میری ڈھال بن جاؤ۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کا وارنٹ آتا ہے تو انہیں مختلف بیماریاں ہوجاتی ہیں۔ پولیس وارنٹ کی تعمیل وہیں کراتی ہے جہاں آپ رہائش پذیر ہوں، آپ جلسے اور ریلی کے لیے بیمار نہیں، عدالت جانے کے لیے بیمار ہیں۔آپ کی پیشی ہے، وارنٹ ہیں، آپ کو جانا پڑے گا، آپ پہلے بھی تاریخ پر نہیں آئے، آپ کو لانے کا کیا طریقہ ہے؟ بتا دیں۔

  

مزیدخبریں