پولیس پرحملے کرنے سے قانون کی حکمرانی کو ختم نہیں کیا جا سکتا،آئی جی  پنجاب

پولیس پرحملے کرنے سے قانون کی حکمرانی کو ختم نہیں کیا جا سکتا،آئی جی  پنجاب
کیپشن: Attacking the police cannot destroy the rule of law, IG Punjab

 ایک نیوز :آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کاکہنا ہے کہ آج ڈی آئی جی شہزاد بخاری وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور آئے ۔پنجاب پولیس نے عدالتی حکام کے مطابق ڈی آئی جی کی معاونت کی۔پولیس پرحملے کرنے سے قانون کی حکمرانی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کاکہنا ہے کہ ڈی آئی جی کے سا تھ 300سے زائد نفری زمان پارک بھیجی۔پولیس پرپتھراؤ کیاگیا، پیٹرول بم حملے کئے گئے۔ڈی آئی جی سے لے کرکانسٹیبل تک 27اہلکارزخمی ہیں۔عدالتی حکم پرکارروائی کی گئی،پولیس آپریشن نہیں تھا۔ہمیں عدالتی احکامات پرعمل کرانے دیں۔پولیس پرحملے کرکے لوگوں کو دہشت گردی کیلئے استعمال کیاجارہاہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کاکہنا ہے کہ تمام فورس آن بورڈ ہے ،عدالتی احکامات پرعمل توکرنا ہے۔پولیس پرحملے کرنے سے قانون کی حکمرانی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔پولیس کام جاری رکھے گی ،چاہتے ہیں کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو۔