مری پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم شاہد منور کو گرفتار کیا۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق شاہد منور نوکری کا جھانسہ دیکر مری لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس ایچ او کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس بھی کروایا گیا ہے۔ایس پی کوہسار حیدر علی نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد جیسے واقعات نا قابل برداشت ہیں۔