ہم چاہتےہیں یہ ملک آئین کےمطابق چلے،اسدقیصر

Jun 15, 2024 | 23:30 PM

ایک نیوز:سابق سپیکراسدقیصرنےکہا ہےکہ ہم چاہتےہیں یہ ملک آئین کےمطابق چلے۔
تفصیلات کےمطابق سابق سپیکرومرکزی رہنماپی ٹی آئی اسدقیصرکاکہناتھاکہ کل سے پنجاب بھر میں گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ انہوں نے مظاہرے کئے تھے ، جلوس نکالے تھے ، کیا قانون اور آئین سیاسی جماعت کو اپنے جائز حقوق کیلئے جلسے اور جلوسوں کا حق نہیں دیتی ،کس قانون کے تحت پنجاب حکومت یہ گرفتاریاں کر رہی ہے ،ایک طرف ہماری لیڈر شپ اور خواتین جیلوں میں ہے ، ضمانت ہونے کے باوجود انکو دوبارہ گرفتار کیا جاتا ہے ۔

 اسد قیصر کامزیدکہناتھاکہ کیا اس ملک کو بنانا ریپبلک بنانا ہے ،کیا نواز شریف اس قسم کا پاکستان چاہتے ہیں ، آپ کی بیٹی اور بھائی جو کر رہے ہیں کیا اس طرح یہ ملک آگے بڑھے گا ،گندم کا اتنا بڑا سکینڈل آیا آپ نے کچھ نہیں کیا ،کسان کا خون چھوسا گیا آپ نے کچھ نہیں کیا ، اگر آپ اپنے حدود سے آگے بڑھیں گے تو پھر آپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہوگا ،ہم چاہتے ہیں یہ ملک آئین کے مطابق چلے ،آپ نے ہمارے صبر کے پیمانے کو لبریز کر دیا ہے ۔آخری بار کہہ رہا ہوں سیاسی کارکنان کے ساتھ یہ ظلم بند کریں۔

مزیدخبریں