حکومت اورپیپلزپارٹی میں بیک ڈورچینل رابطےجاری

حکومت اورپیپلزپارٹی میں بیک ڈورچینل رابطےجاری
کیپشن: Back-channel communication between the government and the People's Party continuesBack-channel communication between the government and the People's Party continues

ایک نیوز:حکومت اورپیپلزپارٹی کےدرمیان بیک ڈورچینل رابطوں کاآغازہوگیا۔
ذرائع کےمطابق بیک ڈور رابطے باہمی دوستوں کی طرف سے کئے جارہے ہیں،باہمی دوستوں نے مطالبات پورے کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے،دوستوں نے مطالبات پورے کرانے میں ضامن بننے کی آفر کی ہے،پی پی نے مشترکہ دوستوں کو بات آگے بڑھانے کے لئے گرین سگنل دیا ہے۔

 ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی بامقصد مذاکرات کے لئے ہر وقت تیار ہے، بیک ڈور چینل رابطوں سے حکومت اورپی پی میں برف پگھلنے کا امکان ہے،بیک ڈور رابطے کامیاب ہونے پر عید کے بعد مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو گا،حکومت اور پیپلزپارٹی میں مذاکرات کے 2 دور بے نتیجہ ختم ہوچکےہیں،پیپلزپارٹی کے مطالبات میں پنجاب میں ان کو اہمیت نہ ملنا سرفہرست ہے۔