ایک نیوز:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کااجلاس سینیٹرسلیم ماندوی والا کی زیرصدارت ہوا،کمیٹی نےتنخواہ کےسلیب کم کرنےاورٹیکس میں اضافہ کرنےکی تجویزکی منظوری دےدی۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس کا دوسرا دور ہوا۔
کمیٹی نے تنخواہ کے سلیب کم کرنے اور ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویز کی منظوری دیدی ،کمیٹی نے یکم جولائی سے پراپرٹی پر 15 فیصد کیپٹل گینز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی ۔
کمیٹی نے نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی، کمیٹی نے پارلیمنٹیرینز کا ریکارڈ ٹیکس وصولی کیلئے نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کر دی۔
سینیٹرانوشہ رحمان کاکہناتھاکہ نادرا کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے۔
چیئرمین ایف بی آرکاکہناتھاکہ ایس آئی ایف سی نے نادرا کو ڈیٹا دینے کا کہا، گریڈ 17 سے 22 کے افسران کا ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔
کمیٹی نے سیاستدانوں کا ڈیٹا نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کردی۔