ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،پاکستان ٹیم کل آئرلینڈکیخلاف آخری لیگ میچ کھیلے گی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،پاکستان ٹیم کل آئرلینڈکیخلاف آخری لیگ میچ کھیلے گی
کیپشن: T20 World Cup, Pakistan team will play the last league match against Ireland tomorrowT20 World Cup, Pakistan team will play the last league match against Ireland tomorrow

ایک نیوز:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا آخری لیگ میچ کل آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی، قومی سکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ میں اپنا آخری لیگ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
گروپ اے میں پاکستان ٹیم پہلے تین میچز میں سے دو میں امریکااور بھارت کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہو چکی ہے جبکہ کینیڈا کے خلاف واحد کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔

 فلوریڈا میں موسم کی خرابی کے باعث قومی شاہین آج بھی پریکٹس سیشن میں حصہ نہ لے سکیں ، آخری لیگ میچ کے لیے قومی سکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، ابرار احمد اور عباس آفریدی کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔